خلا سے بنائی گئی زمین کی تصاویر نے
لوگوں کو مسحور کردیا۔ یہ تصاویر حال ہی میں وائرل ہوئی ہیں جنھیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ زمین کس قدر دلکش اور قابل دید ہے۔
ایک انسٹاگرام یوزر نے ان تصاویر کو دیکھ کر کہا کہ کرہِ ارض کتنی حسین جگہ ہے، لیکن یہ تصاویر صرف وہی لوگ دیکھ سکتے ہیں جو کہ انٹر نیٹ کا پابندی سے استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ زمین کی یہ تصاویر اور
ویڈیوز آؤٹر اسپیس سے بنائی گئی ہیں جس کے بعد انھیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا ہے۔
نیلگوں سیارے یعنی زمین کے خوبصورت تصاویر پر مبنی ان مناظر کو دیکھ حیران رہ جانے والے یوزرز نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے جو جملے استعمال کیے ہیں ان میں حیران کن، مسحور کرنے والی اور خوبصورت شامل ہیں۔
یہ تصاویر اور ویڈیوز یورپین اسپیس ایجنسی نے گزشتہ روز شیئر کی ہیں، جن میں چار امیجز شامل ہیں۔ اب تک اسے تین ہزار سے زیادہ لائیکس موصول ہوچکی ہیں اور تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔